پہلگام حملہ: بھارتی دانشوروں نے مودی سرکار کا جھوٹ بے نقاب کر دیا

0 58

پہلگام حملہ: بھارتی دانشوروں نے مودی سرکار کا جھوٹ بے نقاب کر دیا

بھارت کے جغرافیائی و سیکیورٹی ماہرین اور صحافیوں نے پہلگام حملے کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے کی مودی سرکار کی کوششوں کو کھلے عام مسترد کر دیا ہے۔

کشمیر امور کی ماہر معروف صحافی انورادھا بھسین نے واضح کیا کہ پہلگام دنیا کا سب سے بڑا فوجی زون ہے، جہاں لاکھوں اہلکار تعینات ہیں، وہاں دہشت گردی کا واقعہ پیش آنا خود ناقابل فہم ہے۔

انھوں نے سوال اٹھایا کہ حملے کے صرف چند گھنٹوں میں حملہ آوروں کے نام اور اسکیچ کیسے سامنے آگئے؟ یہ سب کچھ پہلے سے تیار اسکرپٹ کا حصہ لگتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جائے وقوعہ پر سیکیورٹی فورسز کی رسائی میں تاخیر ہوئی، تو پھر اتنی تیزی سے شناخت کیسے ممکن ہوئی؟ تحقیقات ناقابل اعتبار محسوس ہو رہی ہیں۔

سیکیورٹی تجزیہ کار امیتابھ مٹو نے بھی اعتراف کیا کہ یہ حملہ انٹیلی جنس کی ناکامی اور مودی حکومت کی سیکیورٹی میں بڑی کوتاہی کو ظاہر کرتا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.