کوئٹہ عوامی نیشنل پارٹی ضلع کو ئٹہ کے صدر جمال الدین رشتیا

1 198

کوئٹہ عوامی نیشنل پارٹی ضلع کو ئٹہ کے صدر جمال الدین رشتیا،جنرل سیکریٹری نذر علی پیر علیزئی،شان عالم کاکڑ،ارباب غلام کاسی،یاسین آغا، عین الدین ترین،ثنااللہ کاکڑ،اخلاق بازئی،ملک عرفان بازئی، صحبت کاکڑ،زمان کاکڑ،عبدالعزیز کاکڑ،ندیم کاسی اور حبیب ننگیال نے اپنے مشترکہ بیان میں عوامی نیشنل پارٹی کے سابق صوبائی صدر و بزرگ سیاستدان غلام سرور خان پیر علیزئی عرف کاکا جی مرحوم کے 13ویں برسی موقع پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم شروع دن سے قومی نظریاتی جماعت عوامی نیشنل پارٹی سے منسلک رہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مرحوم نے اپنی تمام زندگیاں قوم کی خدمت اور ان کی رہنمائی کے لئے وقف کی تھیں اور آخری دم تک غریب و محکوم اقوام کی حقوق کی بات کی ۔ انہوں نے نہ پشتون بلکہ تمام محکوم اقوام ، ملک میں جمہوریت اور جمہوری اداروں کی استحکام کے لئے بھر پور جدوجہد کیا بلکہ لوگوں میں شعور اجاگر کرتے رہے جس س پر ہی چل کر آج ملک و قوم اور خاص کر پشتون قوم کو درپیش مسائل سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے انتہائی شاندار اور تاریخی کردار ادا کرتے ہوئے تمام قومیتوں اور اکائیوں کے لئے آواز بلند کی ۔بیان میں ان کی، قومی ، وطنی ، سیاسی اور جمہوری خدمات پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا اور ان کی پشتون قوم و وطن کے کے لئے کی گئی جدوجہد پر کو سراہا ۔

You might also like
1 Comment
  1. […] ( نمائندہ صحافت نیوز/ نصیب ریکی )بزرگ سیاستدان سابق وفاقی وزیر جنرل ریٹائرڈ عبد القادر بلوچ نے خاران […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.