اوپن یونیورسٹی نے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے عمل کا آغاز کردیا

0 206

اسلام آباد علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے انتظامی ٗ مالی اور تدریسی امور میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن لانے کے عمل کا آغاز کردیا ہیٗ اس کا بنیادی مقصد یونیورسٹی کی مجموعی امور میں شفافیت لانا اور طلبہ کو بہترین خدمات کی فراہمی ہے۔ہدف کے حصول کے لئے دینا کی دیگر اوپن یونیورسٹیوں کے ماڈلزاور طریقہ کار کو مد نظر رکھا جائے گا۔اس حوالے سے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کی اسٹئیرنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں یونیورسٹی کے تدریسی ٗ سروسنگ اور انتظامی شعبہ جات کے سربراہوں نے شرکت کی تھی۔اجلاس کے دوران اس بات کو دہرایا گیا کہ فاصلاتی نظام تعلیم کو زیادہ موثر بنانے اور یونیورسٹی کی کریڈیبلٹی بڑھانے کے لئے ٹیکنالوجی بیسڈ نیٹ ورک لازمی ہے۔ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کا عمل وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کی جامعہ کو بتدریج ٹیکنالوجی بیسڈ یونیورسٹی پر منتقل کرنے کے سلسلے کی کڑی ہے۔ ‘ سٹوڈنٹ سروسسز ‘ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے کمپیوٹر ٹیکنالوجی کا استعمال ضروری ہے ۔ توقع ہے کہ ایڈمیشن ٗ امتحانات ٗ ترسیل کتب اور دیگر تدریسی امور میں آٹومیشن اور ‘اسٹیٹ آف دی آرٹ’ٹیکنالوجی کے استعمال کا کام آئندہ ڈیڑھ سال میں مکمل ہو جائے گا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.