بھارتی پولیس کی پھرتیاں، فلمی غنڈوں کو دہشت گرد سمجھ کر پکڑ لیا

0 156

نئی دہلی بھارتی پولیس اپنی مثال آپ ہے لیکن گزشتہ روز ریاست مہارا شٹر کے دارالحکومت ممبئی کی پولیس نے خطرناک دہشت گردوں کا روپ دھارے فلمی غنڈوں کو گرفتار کرکے ایک نئی مثال قائم کردی۔بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق ممبئی پولیس نے ایک شخص کی اطلاع پر پھرتیاں دکھاتے ہوئے فلم کی شوٹنگ کے لیے جانے والے 2 نئے اداکاروں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ بھی دائر کردیا۔ پولیس نے پھرتی دکھاتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیجز سے خطرناک دہشت گردوں کے روپ میں شہر میں گھومنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف تحقیقات بھی شروع کردی۔پولیس کی جانب سے طویل تحقیقات کے بعد پتہ چلا کہ گرفتار کیے گئے دونوں افراد دراصل خطرناک دہشت گرد نہیں بلکہ آنے والی بولی وڈ ایکشن فلم کے غنڈے ہیں۔رپورٹ کے مطابق دونوں افراد کی شناخت 23 سالہ بلرام گنوالا اور 20 سالہ ارباز خان کے نام سے ہوئی جو ہریتھیک روشن اور ٹائیگر شروف کی آنے والی ایکشن فلم کی کاسٹ میں شامل تھے۔رپورٹ کے مطابق دونوں افراد فلم میں غنڈوں کا کردار ادا کر رہے ہیں، اس لیے وہ شوٹنگ پر جانے کی غرض سے تیار ہوکر جا رہے تھے۔گرفتار کیے گئے افراد کی سامنے آنے والی تصاویر میں وہ بظاہر دہشت گرد ہی دکھائی دیتے ہیں۔پولیس نے گرفتار کیے گئے دونوں افراد سمیت فلم کے یونٹ انچارج پر تعزیرات ہند کی شق 188 کے تحت شہریوں میں خوف پھیلانے اور خطرناک صورتحال پیدا کرنے کا مقدمہ دائر کردیا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.