رانگ نمبر2 کو سنسر سرٹیفکیٹ جاری‘بین الاقوامی سطح پر ریلیز کی جائیگی

0 7

لاہور پاکستان فلم رانگ نمبر2 کو بغیر کسی کٹ کے سنسر سرٹیفیکیٹ جاری کردیاگیا ‘ فلم بین الاقوامی سطح پر ریلیز کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق فلم کو وفاقی سنسر بورڈ کے ساتھ ساتھ پنجاب اور سندھ سنسر بورڈز نے بغیر کسی سنگل کٹ کے عام نمائش کا سرٹیفیکیٹ جاری کردیا ہے اور فلم اب عید الفطر پر پاکستانی سرکٹ کے تمام سینماں میں بیک وقت نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ فلم کی بین الاقوامی ریلیز کیلئے بھی معاملات فائنل ہو چکے ہیں اور رانگ نمبر 2 پاکستان کے ساتھ ساتھ امریکا، برطانیہ، متحدہ عرب امارات، ناروے اور سویڈن سمیت دیگر ممالک میں سینمائوں کی زینت بنے گی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.