پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار امریکہ کیلئے براہ راست پرواز روانہ

0 106

اسلام آبا: پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار امریکا کے لیے براہ راست پرواز روانہ ہوگئی،پی آئی اے نے کچھ عرصہ قبل امریکہ سے براہ راست پروازوں کی اجازت مانگی تھی۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق ملکی تاریخ میں پہلی بار کوئی طیارہ پاکستان سے براہ راست امریکی شہر نیو جرسی پہنچے گا۔ پی آئی اے کی پرواز پی کے 8711 دو سو سے زائد مسافروں کو لے کر امریکا روانہ ہوئی۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ مستقبل بنیادوں پر اجازت ملی تو پی آئی اے امریکا کے لیے براہ راست پروازیں چلانے کا ارادہ رکھتی ہے۔یاد رہے کہ پی آئی اے نے کچھ عرصہ قبل امریکا سے براہ راست پروازوں کی اجازت مانگی تھی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.