وزیراعظم محمد شہباز شریف کا دورہ ترکی
مسلم لیگ (ن) اور خاص کر شریف فیملی میاں برادران کے اقتدار میں آنے سے خارجہ پالیسی میں بڑی تبدیلیاں نمایاںنظر آتی ہےں، خاص کربرادر اسلامی ممالک جن میں ترکی سرفہرست شامل ہے۔برادر اسلامی ملک ترکی کے ساتھ وزیراعظم محمد شہباز شریف کے ہمیشہ بڑے اچھے تعلقات رہے ہیں ، وہ جب وزیراعلیٰ پنجاب تھے تب بھی انہوں نے ترکی کے ساتھ بہترین تعلقات نبھاتے ہوئے پنجاب کے لئے بڑے بڑے ترقیاتی کام کروائے۔جن میں میٹروبس سرفہرست ہے، تاہم دیگر منصوبے بھی پنجاب میں بڑے پیمانے پر پایہ تکمیل پہنچائے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ وزیراعظم پاکستان کے بعد اپنے پہلے دورہ ترکی کے لئے گئے ہوئے ہیں۔اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ یہ دورہ پاکستان کے روایتی بااعتماد دوستوں اور برادر ممالک سے دوطرفہ تعلقات کی تجدید کے سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے۔ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ کے علاوہ سرمایہ کاری، تجارت، صحت، تعلیم، ثقافت اور باہمی مفاد کے دیگر شعبہ جات میں تعاون کے حوالے سے بھی نہایت اہم ہے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف تین روزہ دورے پر ترکی گئے ہوئے ہیں، ان کے ساتھ اعلیٰ سطح کا وفد بھی ترکی گیاہوا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف ترک صدر کی دعوت پر یہ دورہ کررہے ہیں، دورہ ترکی کے دوران وزیراعظم دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری سمیت مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کریں گے ، علاوہ ازیں ہائی لیول اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل کی ساتویں میٹنگ میں دفاع، توانائی، تجارت سمیت مختلف موضوعات پر بات چیت ہوگی۔ اس موقع پر پاک ترکی بزنس کونسل کا اجلاس، ترک سرمایہ کاروں اور تاجروں سے ملاقاتیں بھی ہوں گی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف اپنے اس دورے کے موقع پر مصطفیٰ کمال اتاترک کے مزار پربھی حاضری دیں گے۔ترک صدر رجب طیب اردوان کے ہمراہ وزیراعظم ترکی اور پاکستان کے سفارتی تعلقات کے قیام کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر یادگاری نشان جاری کریں گے۔ صدر اردوان وزیراعظم کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے۔
محمد شہباز شریف کاوزیراعظم ہونے کے بعد اب انشائ اللہ پاکستان اور ترکی کے تجارتی تعلقات میں نیا دور آنے والا ہے،کیونکہ ترکی ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے اور ہمیشہ کھڑا رہے گا،پاکستان گزشتہ دور حکومت کے برسوں میں شدید مالی بحرانات کا شکار رہا، مگر اس بحرانی کیفیت میں بھی ملک کی معیشت کو صحیح سمت میں لے جانے کیلئے موجودہ حکومت وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں اپنی کوششوں کوجاری رکھے ہوئے ہے جبکہ اس حوالے سے دیگر ممالک کے ساتھ تجارت کو خاص ترجیح دی جارہی ہے، ترکی نے ہمیشہ عالمی سطح پربھی کشمیر سمیت دیگر معاملات پر پاکستان کی بھرپور حمایت کی ہے اور گرے لسٹ کے معاملے پر بھی ترکی پاکستان کے ساتھ کھڑا دکھائی دیا ہے جوکہ ایک مضبوط دوستی کا واضح ثبوت ہے،لہذا وزیراعظم محمد شہباز شریف کے دورہ ترکی کے موقع پر تجارتی تعلقات کے ذریعے یہ دوستی مزید آگے بڑھے گی، جس سے دونوں ممالک کے عوام کو بھی فائدہ پہنچے گا۔
اسلامی برادر ملک ترکی نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ یکجہتی سے بڑھ کر محبت کا اظہار کیاہے۔ پاکستان اور ترکی کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مابین تعلقات بھی مثبت رہے ہیں۔ اسی آپس تعلق سے ترکی اور پاکستان میں ثقافتی روابط کوہمیشہ فروغ حاصل رہا ہے،اس طرح کے عمل سے ایک دوسرے کی روایات کو سمجھنے کی حوصلہ افزائی بھی ہوئی ہے اور عوامی سطح پر مزید قربت پیدا ہوئی ہے۔لہذا اب مزید دونوںبرادر ممالک کے درمیان تعلقات میں قربت آئے گی ، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان اور ترکی کے درمیان تجارتی حجم کوبھی بڑھایا جارہا ہے، جن میں ریلوے، ٹرانسپورٹ، انفرااسٹرکچر،ثقافت اور خوراک سمیت مختلف شعبہ جات شامل ہیںجوکہ آنے والے وقت میں ملکی معیشت کیلئے مفید ثابت ہوں گے۔
یہ امر حقیقی ہے کہ پاکستان کا ترکی کے ساتھ مذہبی ، تہذیبی، ثقافتی اورتاریخی مذہبی رشتہ استوار ہے۔ ترکی پاکستان کے ساتھ تعاون کو ترجیح دیتا رہا ہے ،پاکستان اور ترکی کے درمیان تعلقات میں مذہب، ثقافت، ادب اورمشترکہ تاریخ پرتعلقات وقت کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہوتے رہے ہیں۔ دونوں ممالک ادبی اور لسانی لحاظ سے بھی ایک دوسرے کے قریب ہیں۔ دونوں ممالک کی زبانوں میں لاتعداد کتابیں تخلیق اور لکھنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ترکی کے ڈرامے اورآرٹ کلچر اردو میں ترجمہ ہو کر پاکستانی چینلوں پر دکھائے جاتے ہیں۔ پاکستان اور ترکی برادر ممالک ہیں اور دونوںاپنے تعلقات کی بہتری میںمزید قربت کے خواہاں ہیں۔ ثقافتی شعبہ میں تعاون اور علم وادب کے فروغ کے لئے مشترکہ کوششیں نہایت مفید ثابت ہوسکتی ہیں۔ پاکستان اورترکی کے درمیان کئی قدر مشترک ہیں، دونوں اسلامی بھائی چارے کے رشتوںمیں بندھے ہوئے ہیں۔دونوں ممالک کے عوام کے درمیان علمی وادبی رشتوں کو پروان چڑھانے کے لئے مختلف پروگرام شروع کرنے کی مزید ضرورت ہے۔لہذا وزیراعظم محمد شہباز شریف کا حالیہ دورہ ترکی دونوں ممالک کے لئے بہتر ثابت ہو گا۔
[…] وزیراعظم شہباز شریف کے حوالے سے عدالت نے بڑا فیصلہ سنا دیا […]