سم بلاکنگ کام کر گئی، 30 مئی تک کتنے تاجروں نے رجسٹریشن کروا لی ؟ حیران کن اعدادو شمار

0 171

سم بلاکنگ کام کر گئی، 30 مئی تک کتنے تاجروں نے رجسٹریشن کروا لی ؟ حیران کن اعدادو شمار

 

30 مئی تک 21 ہزار 870 تاجروں کو رجسٹر کیا جا چکا ہے جب کہ تاجر دوست سکیم اور سم بلاکنگ کے تحت رجسٹر ہونے والے تاجروں کی تعداد 17 ہزار 569 ہو گئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق 30 مئی تک کراچی میں رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کی تعداد 5 ہزار 512 ہے جب کہ لاہور میں رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کی تعداد 6 ہزار 706، اسلام آباد میں 1 ہزار 927 اور راولپنڈی میں 2 ہزار 742 ہے۔ اس کے علاوہ پشاور میں رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کی تعداد ایک ہزار 857 ہے،

 

جب کہ کوئٹہ میں رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کی تعداد 1226 ہے، ان چھ شہروں میں رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کی تعداد 19 ہزار 970 ہے، جب کہ دیگر شہروں میں رجسٹرڈ ہونے والے نئے ٹیکس دہندگان کی تعداد 1900 تک پہنچ گیا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.