کوئٹہ جمعیت علما اسلام کے صوبائی انتخابات مکمل،ایم این اے مولانا عبدالواسع امیر اور مولانا آغامحمودشاہ جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے

0 209

کوئٹہ جمعیت علما اسلام کے صوبائی انتخابات مکمل،ایم این اے مولانا عبدالواسع امیر اور مولانا آغامحمودشاہ جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے،مرکزی کنوینرمولاناراشدخالد محمود سومرو،مرکزی معاون کنوینر محمداسلم غوری کی نگرانی میں جامعہ امدادیہ میں صوبائی مجلس عمومی کاانتخابی اجلاس ہواجس میں صوبہ بھرسے سینکڑوں اراکین نے شرکت کی،انتخابی اجلاس میں اراکین نے مولاناعبدالواسع کوامیراورمولاناآغامحمودشاہ کو جنرل سیکرٹری منتخب کرلیا،انتخابی اجلاس سے مولاناراشدمحمودسومرو،اسلم غوری ودیگرنے نومنتخب صوبائی امیر اور جنرل سیکرٹری کو مباک باد پیش کی اورامیدظاہرکی کہ وہ اپنی صلاحتیں بروئے کارلاکرجمعیت کی صفوں کومزیدمستحکم کریں گے اورجمعیت علما اسلام کے پیغام کوگھرگھرتک پہنچائیں گے انہوں نے کہا کہ نئی قیادت کا انتخاب صوبہ بھر میں جمعیت علمائے اسلام کے پیغام کو پھیلانے میں معاون ثابت ہو گا،بلوچستان میں کوئی بھی سیاسی نقشہ جے یو آئی کے بغیر ادھورا ہو گاانہوں نے کہاکہ جمعیت علما اسلام ایک پرامن دینی سیاسی جماعت ہے جس میں ہرپانچ سال بعدرکن سازی ہوتی ہے اورپھریونٹ سے لیکرمرکزتک جمہوری طریقے سے عہدیداروں کاانتخاب کیاجاتاہے،انہوں نے کہاکہ سابقہ عہدیداروں کوعظیم خدمات پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے نہایت مشکلات میں مختلف ادوارمیں جماعت کوصوبہ بھرمیں فعال بنانے کے لئے اہم کرداراداکیاجوناقابل فراموش ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.