جاپان سے فرار میں ہوائی اڈے پردو امریکیوں نے مددکی تھی،کارلوس غصن

0 3

ٹوکیو (ویب ڈیسک)جاپان سے نسان موٹرکمپنی کے سابق چیئرمین کارلوس غصن نے ایک نیا انکشاف کیا ہے کہ انھیں جاپان سے فرار میں مدد دینے والے امریکیوں نے ہوائی اڈیپرحکام کوعجیب چکما دیا تھا اور کہا تھا کہ ترکی میں (مرحوم گلوکار)ئیکل جیکسن کے ساتھ ایک کنسرٹ ہے، اگر ان کے موسیقی کے آلات کی روایتی انداز میں جانچ کی گئی تو انھیں وہاں پہنچنے

میں تاخیرہوجائے گی اور وہ کنسرٹ میں موسیقی آلات کو بروقت سجانے اور شریک ہونے سے رہ جائیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کارلوس غصن نے کہا کہ اگرفرار روایتی انداز میں ہوتا تو یہ کامیاب نہیں ہوتا مگر بڑی ہوشیاری سے کام کیا گیا تھا،اس لیے یہ منصوبہ کام کرگیا۔میں اس تمام کہانی کی تفصیل نہیں بیان کرنا چاہتا کیونکہ جن لوگوں نے فرار میں میری مدد کی تھی، میں انھیں خطرے میں نہیں ڈالنا چاہتا۔میں نے وہ کام کیا تھا کہ کسی کے وہم وگمان میں بھی نہیں تھا

کہ میں ایسی جرآت کرگزروں گا۔نسان موٹرکے سابق سربراہ کا کہنا تھا کہ انھیں جاپان میں شفاف ٹرائل کی امید نہیں تھی کیونکہ وہاں استغاثہ 99 فی صد مقدمات جیت جاتا ہے۔انھوں نے بتایا کہ میں 2018 میں ریٹائرمنٹ کا سوچ رہا تھا، میں 2015 سے اس کی تیاری کررہا تھا۔میں نے بیروت میں ایک گھر بھی خرید لیا تھا اور اس کی مرمت کرارہا تھا کیونکہ بیوی کی وجہ سے لبنان ہی ایک قدرمشترک تھی۔لوگ یہ کہتے ہیں کہ میں اس وجہ سے لبنان میں ہوں کہ اس کی عدلیہ بدعنوان ہے تو یہ دعوی درست نہیں ہے۔جاپان سے کارلوس غصن کے فرار میں مدد دینے والے دونوں امریکیوں کا کہناتھا کہ ان سے غلطی سرزد ہوئی تھی اور انھیں اس پر اب سخت افسوس ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.