طلبا کا اپنی مدد آپ کے تحت لٹریری فیسٹیول کا انعقاد خوش آئند ہے ،کاشف حیدری

0 75

کوئٹہ(یو این اے )مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صوبائی رہنما کاشف حیدری نے گزشتہ روز ہزارہ ٹان میں READERS ZONE کے زیر اہتمام منعقدہ لٹریری فیسٹیول کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے کتابوں اور مختلف رسومات کے حوالے سے لگائے گئے اسٹالز کا بھی معائنہ کیا، اس موقع پر انکے ساتھ سلیمان علی، مختار علی و دیگر افراد بھی موجود تھے، انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طلبا کی جانب سے اپنی مدد آپ کے تحت لٹریری فیسٹیول کا انعقاد انتہائی خوش آئند عمل، حکومتی عدم توجہی کے باوجود ہر سال لٹریری فیسٹیول کا انعقاد طلبا کے شب و روز محنت کا نتیجہ ہے، انہوں نے کہا کہ لٹریری فیسٹیول کے انعقاد سے نوجوان نسل میں شعور اور آگاہی سے ساتھ نوجوانوں میں کتاب بینی اور مطالعے کا شوق پیدا کرتا ہے جو کہ معاشرے کیلئے ایک انتہائی مثبت عمل ہے، جس پر جتنی داد دی جائے کم ہے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چھوٹے بڑے تاجر سمیت تمام تاجر برادری معاشرے کے مثبت کاموں میں ہمیشہ پیش پیش رہا ہے، انہوں نے کہا کہ کتب بینی یا لٹریری فیسٹیول مختلف موضوعات پر مواد فراہم کرتا ہے جو طلبا اور طالبات کے خیالات کو وسعت دینے میں مدد کرتا ہے، لٹریری فیسٹیول کے دوران طلبا اور طالبات مختلف کتب، ناولوں، شاعری اور دیگر ادبی روایات سے واقف ہوتے ہیں، جو ان کی تعلیمی ترقی کو مزید فروغ دیتا ہے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.