بلوچستان میں حالات خراب،سیکڑوں مکانات زمین بوس

0 375

کوئٹہ(ویب ڈیسک) بارشیں اور سیلاب سے بلوچستان میں حالات خراب، ہر طرف تباہی، سیکڑوں مکانات زمین بوس ہوگئے، متاثرین کھلے آسمان تلے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں، پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں بھی جاری ہیں۔بارشوں اور سیلابی ریلوں سے تباہ حال بلوچستان انسانی المیے کا شکار ہے۔ ملک بھر میں مون سون کی بارشوں کے باعث سیلابی ریلے جہاں جہاں سے گزرے تباہی کی داستاں چھوڑ گئے کہیں لوگوں کے سائبان اجڑ گئے تو کہیں ملبے کا ڈھیر بن گئے۔صوبہ بلوچستان کے ضلع جھل مگسی میں بے یارو مددگار افراد کھلے آسمان تلے بے بسی کی تصویر بن گئے ہیں، نہ سیلاب سے بچنے کی جگہ، نہ بارش سے بچنے کے لیے چھت، نہ کھانے کو روٹی اور نہ دو گھونٹ صاف پانی،ماں کی گود میں بچے بھوک سے نڈھال ہیں۔بیلہ میں بھی سیلابی ریلے نے کئی مکانات کوتباہ کردیا، مکینوں نے جان بچانے کے لیے جان پر کھیل کر سیلابی ریلوں سے گزرتے ہوئے شہروں کی طرف نقل مکانی شروع کردی ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.