وزیراعظم بلوچستان پہنچتے ہی بڑے اعلانات کردیئے
کوئٹہ(ویب ڈیسک)بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے کیمپ کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ امدادی کیمپوں میں کھانا فراہم نہ کیا جانا افسوسناک ہے۔میڈیکل کیمپوں میں کوئی ریکارڈ موجود نہیں تھا۔ جاں بحق افراد کے لواحقین کو 20 لاکھ روپے دئیے جائیں گے۔سیلاب متاثرین کے کیمپوں میں آج سے صبح اوررات کا کھانا فراہم کیا جائے گا.
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امدادی کیمپوں میں کھانا فراہم نہ کرنے پر انتظامیہ کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے گا۔ سیلاب متاثرین کے کیمپوں میں آج سے صبح اوررات کا کھانا فراہم کیا جائے گا۔ امدادی سرگرمیاں بھرپور انداز میں جاری ہیں۔ تمام متعلقہ ادارے امدادی کاموں میں حصہ لے رہے ہیں۔ سیلاب متاثرین سے ملاقات کی ہے یہاں اموات بھی ہوئی ہیں۔