محرم الحرام کے موقع پر سیکورٹی کو فول پروف بنانے کے لیئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، میر محمد یوسف بھنگر
ڈھاڈر نامہ نگار۔ایس ایس پی کچھی میر محمد یوسف بھنگر نے یکم محرم الحرام کے موقع پر سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے مرکزی جلوسوں حساس مقامات کا وزٹ کیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی کچھی میر محمد یوسف بھنگر نے ضلع کچھی کے مختلف مرکزی امام بارگاہوں حساس مقامات محرم الحرام کے دوران مرکزی جلوسوں کے روٹ وامام بارگاہوں کا وزٹ کیا اس موقع پر مچھ ڈھاڈر بھاگ کے ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز موجود تھے ایس ایس پی کچھی میر محمد یوسف بھنگر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ محرم الحرام کے موقع پر تمام قوانین بالخصوص لاوڈ اسپیکر ایکٹ نفرت انگیز تقاریر اور ناقابل اشتعال مواد کی نشرو اشاعات کے مرتکب افراد کے خلاف بلاامتیاز ایکشن لیا جائے تاکہ محض امن یا شرپسندانہ کاروائیاں سے معاشرے کا امن خراب نہ ہوسکے انہوں نے کہا محرم الحرام کے دوران امن وامان کویقینی بنانے کے لیے پر عزم ہیں محرم الحرام کے موقع پر سیکورٹی کو فول پروف بنانے کے لیئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں محرم الحرام کے حوالے سے حکومتی احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا گیا ہے پر امن معاشرے کا قیام ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے محرم الحرام کے موقع پر عزاداروں اور زائرین کے لیئے فول پروف سیکورٹی تشکیل دی ہوئی ہے محرم کے موقع پر تمام مسالک کے علمائے کرام مثالی بھائی چارے کی فضاء کو پروان چڑھائیں۔
[…] محرم الحرام میں سیکورٹی خدشہ،بڑا فیصلہ کرلیا گیا […]
[…] محرم الحرام کے جلوسوں کے لئے کون کونسے اتنظامات مکمل […]