بلوچستان ملک کا وہ خوش قسمت صوبہ ہے جہاں اپوزیشن ساری صوبائی حکومت میں شامل ہے،عبدالمتین اخونزادہ
کوئٹہ(پ ر) ڈولیپمنٹ محاذ کیو ڈی ایم کے قائد عبدالمتین اخونزادہ نے کہا کہ بلوچستان ملک کا وہ خوش قسمت صوبہ ہے جہاں اپوزیشن ساری صوبائی حکومت میں شامل ہے وزیراعظم شہباز شریف کی مشکل یہ ہے کہ مخلوط اور خلائی مخلوق کی بنی ہوئی صوبائی اسمبلی میں ن لیگ کا نمائندہ نہیں ہے نواب ثناءاللہ زہری داغ بے وفائی دے کر زرداری صاحب کے پہنچے ہوئے ہیں بادش بخیر مرکز و پنجاب میں سخت ترین حریف ہونے کے باوجود بلوچستان میں تحریک انصاف صوبائی حکومت میں شامل ہے یوں محاورتاً نہیں حقیقی معنوں میں کیچڑی بنی ہوئی ہے وزیراعظم صاحب کی کوشش ہے کہ بلوچستان کو ریلیف فراہم کریں ورکنگ کو بہتر بنانے کیلئے وہ بار بار صوبے کے مختلف حصوں کے دورے کرتے ہیں لیکن یہ دورے بلوچستان کے مارخور سیاست دانوں کی موجودگی میں بے ثمر ثابت ہورے ہیں گوادر کے عوام وخواص دونوں ناراض ہیں کوئٹہ کے عوام وخواص کے لئے نئے پیراڈایم میں ترقیاتی اپروچ اختیار کرنے اور نئے زمانے کے بدلتے ہوئے اسلام آباد و لاہور کی طرح سہولیات و ضروریات کے فراہمی کے لئے ایک قدم بھی نہیں اٹھایا جا سکا ہے یکم اگست 2022ءکے دورے میں قلعہ سیف اللہ اور چمن کے ممبران صوبائی و قومی اسمبلی اور وزراءکرام کی فوج ظفر موج نے عوام کو دور رکھنے کی کوشش کی اور یہی صورتحال 31 جولائی کو جھل مگسی کے نوابوں و سرداروں نے کی مگر قلعہ سیف اللہ میں سرکاری سکول کے ایک باہمت بچے نے وہ گفتگو کی جو بلوچستان کے بڑے بڑے علماءکرام و سیاست دان نہیں کرتے ہیں اگرچہ وزیراعظم کے دورے میں ڈویڑنل ہیڈ کوارٹر تاریخی شہر لورالائی اور نوزائیدہ ضلع قلعہ عبداللہ نظر کیا گیا ہے وزیراعظم صاحب کو اپنے بے ثمر دوروں کو ثمر بار بنانے کے لئے نئے اور بنیادی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ورنہ بہت تیزی سے ترقی و خوشحالی اور فرائض و اختیارات میں توازن و اعتدال پیدا کرنے کے لئے بلوچستان کی مجموعی صورتحال ان کی گرفت و دانش مندی سے استفادہ نہیں کرسکتا ہے جو صوبے کے ڈیڑھ کروڑ انسانوں کی عزت و آبرو مندی اور بنیادی ضروریات و انسانی حقوق کی سنگین نوعیت کی خلاف ورزی شمار ہوتی ہیں کوئٹہ کے سنگین نوعیت کے مسائل اور سیاسی جماعتوں کی نااہلی وزیراعظم پاکستان کے توجہ و معاونت کے منتظر ہیں صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے اونرشپ اور ماسٹر پلان سمیت ترقیاتی اپروچ اختیار کرنے اور نئے زمانے کے بدلتے ہوئے رحجانات و ترجیحات کے مطابق پالیسیاں و اقدامات تجویز و تکمیل کے لئے قائم شدہ پلیٹ فارم کوئیٹہ ڈولیپمنٹ محاذ کیو ڈی ایم کے دعوت پر وزٹ و ڈسکشن کے لئے وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف تیار ہوسکتے ہیں تاکہ مفید اور قابل فہم ورکنگ کے لئے پہلا قدم بلوچستان کے تناظر میں دیکھنے کے لئے ممکن العمل ہوسکیں