وزیر اعلیٰ بلوچستان کیخلاف آئینی درخواست سماعت کے لیے منظور

0 98

اسلام آباد(ویب ڈیسک)بلوچستان ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کیخلاف آئینی درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی۔ایڈوکیٹ عبدالصادق خلجی کی درخواست پر سماعت بلوچستان ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے کی، جسٹس اعجاز سواتی اور جسٹس عامر رانا پر مشتمل بینچ نے درخواست کی سماعت کی اور ابتدائی سماعت میں درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی۔بلوچستان ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کیخلاف آئینی درخواست پر وزیر اعلیٰ بلوچستان اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اگلی سماعت پر جواب طلب کرلیا ہے۔درخواستگزار نے مو¿قف اختیار کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ترجمان کی تعیناتی کرکے آئین کی خلاف ورزی کی ہے۔درخواستگزار کے مطابق بلوچستان ہائیکورٹ گذشتہ سال ترجمان حکومت بلوچستان کی تعیناتی خلاف آئین قرار دے چکی ہے۔درخواستگزار کے مطابق بلوچستان ہائیکورٹ کے واضح فیصلے کے باوجود وزیر اعلیٰ نے ترجمان مقرر کرکے آئین اور عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی کی ہے۔ ہائیکورٹ قرار دے چکی ہے کہ ترجمان کی ذمہ داریاں ڈی جی پی آر کی ہیں، لہذا سرکاری آفیسر ترجمان کا کردار ادا کریں۔بلوچستان ہائیکورٹ نے 2 ہفتے میں فریقین کو جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔لہٰذا آئندہ سماعت 2 ہفتوں بعد ہوگی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.