کوئٹہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے آئی جی پولیس،قانون نافذ کرنے والی دیگر اداروں اور ضلعی انتظامیہ کو محرم الحرام میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے

0 167

کوئٹہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے آئی جی پولیس،قانون نافذ کرنے والی دیگر اداروں اور ضلعی انتظامیہ کو محرم الحرام میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے وزیراعلیٰ نے امام بارگاہوں اور محرم کے جلوسوں کے سیکیورٹی پلان پر بھرپور طریقے سے عملدرآمد کرنے کی ہدایت بھی کی وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ کوئٹہ اور دیگر شہروں کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کا موثر نظام قائم کیا جائے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے سیکیورٹی کے مربوط اقدامات کریں۔وزیراعلیٰ جام کما ل خان نے کہا ہے کہ محرم الحرام کا مقدس مہینہ صبر برداشت اور عظیم مقاصد کے لیے قربانی کا درس دیتا ہے علما ء کرام مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کی فضا ء کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ اتحاد بین المسلمین وقت کی اہم ضرورت ہے عوام الناس اپنی صفوں میں اتحاد برقراررکھیں کیونکہ ہم سب نے ملکر شدت اور انتہا پسند سوچ کو شکست دینی ہے وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ محرم کے آغاز کے ساتھ ہی ہم نئے اسلامی سال میں داخل ہور ہے ہیں وزیراعلیٰ نے دعا کی ہے کہ نیا اسلامی سال پاکستان کے لیے امن خوشحالی اور سلامتی کا سال ثابت ہو۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.