کوئٹہ جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات اور سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ
کوئٹہ جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات اور سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں تمام مسالک کے درمیان یکجہتی اور ہم آہنگی کے لیے ضروری ہے کہ ہم آہنگی کی فضا کو برقرار رکھا جائے، جمعیت علمائے اسلام اس حوالے سے یکم سے 10محرم الحرام تک عشرہ فاروقؓ و حسین ؓ منائیں گے اور اس کے لیے تمام دینی ، مذہبی و سیاسی جماعتوں کو اپیل کی جاتی ہے کہ وہ خلیفہ ثانی حضرت عمر فاروق ؓ جن کو یکم محرم الحرام کو شہید کیا گیا اورامام شہداء نواسہ رسول حضرت امام حسین ؓجو 10محرم کو شہید کئے گئے اس عشرہ میں دونوں کے مناقب اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا جائے جس سے اتحاد و یکجہتی کی فضا قائم کرنے میں مدد ملے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مطلع العلوم میں جے یو آئی کے رہنما ؤں حاجی عنایت اللہ دھوار، حاجی وزیر محمد بڑیچ ، نذیر احمد بڑیچ، حافظ منیر احمد ایڈوکیٹ، حافظ زبیر احمد، حافظ محمود احمد، عبیدالرحمن محمد حسنی، ظفر حسین بلوچ اوردیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزیدکہا کہ اس وقت کشمیر ، فلسطین اور مسلم امہ پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں اس کے لیے عمر فاروق ؓ کی شجاعت اور حضرت امام حسین ؓ کی طرح حق کے لیے سر کٹانامسلمانوں کے لیے مشعل راہ ہے ، انہوں نے کہا کہ افغانستان میں سویت یونین اور امریکہ دونوں کی پسائی اور شکست کے بعد یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ مسلمان جب اللہ کے توکل پر میدان میں اترتے ہیں تو فتح اور کامیابی ان کے قدم چومتی ہے اگر کل سویت یونین اور امریکہ افغان مجاہدین کے سامنے نہیں ٹھہر سکے تو اب مظلوم کشمیری مجاہدین کے سامنے انڈیااور اس کے حلیف بھی نہیں ٹھہر سکتے ، انہوں نے کہا کہ کشمیر کے عوام جذبہ آزادی سے سرشار ہوکر میدان میں نکل چکے ہیں جبکہ بھارت، امریکہ اسرائیل اور اس کے درپردہ حلیف اپنے انجام کو پہنچیں گے ، انہوں نے متحدہ مجلس عمل اور ملی یکجہتی کونسل سمیت تمام دینی جماعتوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ عشرہ فاروق ؓو حسینؓ منائیں اور ایک ہی پلیٹ فارم پر ان دونوں عظیم شہدا ء کے مناقب بیان کریںموجودہ کشمیرکی صورتحال میںہمیں اتحاد اور یکجہتی کی پہلے سے بھی زیادہ ضرورت درپیش ہے۔
[…] نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام کے کارکن جماعتی اصولوں کے پاسداری کرتے ہوئے جمعیت […]