رحیم یارخان ،اے ٹی ایم چور دوران حراست ہلاک

0 13

رحیم یارخان میں اے ٹی ایم مشین توڑنے اور منہ چڑانے والا ملزم طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے اسپتال میں دم توڑ گیا۔پولیس کے مطابق ملزم صلاح الدین حوالات میں عجیب حرکتیں کر رہا تھا اس دوران ملزم کی اچانک طبیعت خراب ہونے پر اسے اسپتال منتقل کیا گیا لیکن دوران علاج وہ دم توڑ گیا۔لاش کو پوسٹمارٹم کیبعد شیخ اسپتال کے مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا ہے، رپورٹ آنے کے بعد موت کی اصل وجہ معلوم ہوسکے گی۔ڈی ڈی پی او عمر سلامت نے دوران حراست ملزم کی ہلاکت کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.