بھار ت کسی بھی ملک پر حملہ نہیں کرے گا،ایم وینکیا نائیڈو

0 152

نئی دہلی  بھارت کے نائب صدرایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ بھار ت نے ماضی میں کسی بھی ملک پر حملہ نہیں کیا اور مستقبل میں بھی کسی پر حملہ نہیں کرے گا تاہم انہوں نے انتباہ دیا کہ اگر کوئی بھارت کے داخلی معاملات میں مداخلت کرے گا تو اس کو مناسب جواب دیا جائے گا۔انہوں نے وزارت خارجہ اور انڈین اسکول آف بزنس کی جانب سے مشترکہ طورپر منعقدہ کانفرنسانتشار کے ماحول میں معاشی ڈپلومیسی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارت امن و محبت والا ملک ہے اور یہ اس بات میں یقین رکھتا ہے کہ ساری دنیا ایک خاندان ہے،ہر کسی کو خوش رہنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ہم پڑوسی ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں۔ایم وینکیا نائیڈو نے کہا کہ ہندوستان کی وسیع بنیادی پالیسی ہے اور ہم کسی بھی ملک کے داخلی معاملات میں مداخلت نہیں چاہتے اور یہ بھی نہیں چاہتے کہ کوئی بھی ملک ہمارے داخلی معاملات میں دخل اندازی کرے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.