عرب اتحادی فوج کی ذمار میں بمباری ، حوثیوں کا ڈرون مرکز تباہ
صنعا یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے کام کرنے والی عرب اتحادی فوج نے صنعا کے قریب ذمار گورنری میں حوثی باغیوں کے ڈرون طیاروں اور میزائلوں کے گودام پر بمباری کرکے بڑی تعداد میں ڈرون طیارے اور میزائل تباہ کردیے۔ عرب اتحادی فوج کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حوثیوں کے اسلحہ مرکز پرعالمی انسانی حقوق کے اصولوں کو سامنے رکھ کرکارروائی کی گئی۔ بمباری میں شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کے تمام ضروری اقدامات کیے گئے تھے۔