اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی پر آج بھی فردِ جرم عائد نہ ہو سکی

0 196

کراچی(ویب ڈیسک)کراچی کی احتساب عدالت میں آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی سمیت دیگر ملزمان پر آج بھی فردِ جرم عائد نہ ہو سکی سماعت سے قبل آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں آغا سراج درانی اور دیگر ملزمان احتساب عدالت میں پیش ہوئے، احتساب عدالت آج بھی ملزمان پر فردِ جرم عائد نہ کر سکیملزمان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مقدمے میں نامزد شمشاد خاتون اور ذوالفقار علی بیمار ہیں، جو عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے

انہوں نے کہا کہ آئندہ سماعت پر یہ دونوں ملزمان عدالت میں پیش ہوں گینیب پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ یہ تاریخ پر تاریخ لے رہے ہیں، انہیں مختصر تاریخ دیں تاکہ جلد ہی فردِ جرم عائد ہو سکے احتساب عدالت کراچی نے ریفرنس کی مزید سماعت 25 ستمبر تک ملتوی کر دی. واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو(نیب)نے سندھ اسمبلی کے سپیکر اور پیپلز پارٹی کے رہنما آغا سراج درانی کو آمدن سے زیادہ اثاثے رکھنے کے الزام میں اسلام آباد کے ایک فائیو سٹار ہوٹل سے20فروری2019کو گرفتار کیا تھا اور بعدازں انہیں احتساب عدالت میں پیش کر کے ان کا تین دن کا راہداری ریمانڈ لیا گیا تھا

جس کے بعد انہیں کراچی منتقل کردیاگیا 13دسمبر کو کراچی کی احتساب عدالت نے دس لاکھ کے مچلکوں کے عوض آغاسراج درانی کی ضمانت منظوری کرلی تھی تب سے یہ کیس کراچی کی احتساب عدالت میں زیرسماعت ہے قومی احتساب بیورو(نیب)کے مطابق آغا سراج درانی و دیگر پر ایک ارب 61 کروڑ کے غیر قانونی اثاثے بنانے کا الزام ہے اور احتساب عدالت نمبر تین میں ان کے خلاف ریفرنس زیر سماعت ہے احتساب عدالت آغا سراج درانی کے اہلیہ، بیٹے اور بیٹیوں کو اشتہاری مفرور دے چکی ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.