یورپی یونین سفیر کی وفاقی وزیر پیر نورالحق قادری سے ملاقات، بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ پر گفتگو

0 312

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر انڈریولا کمنارہ نے وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری سے ملاقات کی جس میں مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔انڈریولا کمنارہ نے کہاکہ یورپی یونین بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کی کوششوں میں پاکستان کے ساتھ ہے۔ سفیر یورپین یونین نے کہاکہ موجودہ حکومت کا کرتارپور راہداری منصوبہ بین المذاہب ہم آہنگی کی اعلی مثال ہے سفیر یورپی یونین نے کہاکہ حالیہ کورونا وبا نے تمام انسانی طبقات کو شدید متاثر کیا ہے۔

وفاقی وزیر پیر نور الحق قادری نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان کے ویڑن کی بدولت کورونا وبا پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے۔پیر نور الحق قادری نے کہاکہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور فلاح و بہبود کیلئے قومی اقلیتی کمیشن تشکیل دیا ہے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہاکہ اقلیتوں کی بہتر نمائندگی کیلئے بہلی بار ہندرو کمیونٹی سے کمیشن کا سربراہ مقرر کیا ہے۔ پیر نور الحق قادری نے کہاکہ قومی اقلیتی کمیشن کو ایکٹ آف پارلیمنٹ کے ذریعے مزید بہتر بنایا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹیوں کو ضلعی سطح پر منظم کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ مذہب کی جبری تبدیلی کے مسئلے پر منفی پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔پیر نور الحق قادری نے کہاکہ پاکستان اقلیتوں کی آزادی اور حقوق کی فراہمی کے لحاظ سے اپنے خطہ میں نمایاں ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان نے دنیا بھر کی اقلیتوں کے حقوق کیلئے ہمیشہ آواز بلند کی ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.