وزیراعظم نے کراچی سے متعلق منصوبوں کی منظوری دے دی ہے: اسد عمر

0 262

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ کراچی سے متعلق منصوبوں کی وزیراعظم نے منظوری دے دی ہے۔ نجی نیوز میں گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ کراچی سے متعلق منصوبوں کی وزیراعظم نے منظوری دے دی اور ان ہم نے منصوبوں کا مسودہ حکومت سندھ سے شیئر کرلیا، امید ہے چند روز میں متفقہ فیصلہ کرلیں گے تاکہ کام شروع ہوجائے۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت سے منصوبے اور ایریاز پر بات کرلی تھی جن میں پانی کی سپلائی، صفائی، سیوریج، ٹرانسپورٹ اور سڑکوں کے معاملات ہیں، اب اس کے اندر اسکیموں پر بات ہوگی، ہماری تجویز ہے کہ کون سی لیڈ وفاق کے پاس ہو اور کون سی سندھ حکومت کے پاس، سندھ حکومت کے ساتھ فنڈنگ اور کام کا بھی میکنزم بنایا جائے گا،

ہم نے پورا مسودہ سندھ حکومت کو بھیج دیا ہے۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور ہم سب کی خواہش ہیکہ کراچی میں ایمرجنسی بنیاد پر کام کیا جائے، ہم ایک جذبے کے ساتھ کوشش کررہے ہیں تاکہ جلد سے جلد سندھ حکومت کے ساتھ معاملات طے ہوجائیں اور گرانڈ پر کام شروع ہوجائے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ یہ درست بات ہے کہ کراچی میں گرانڈ پر کام نہیں ہوا، اگر ہم واقعی نیت رکھتے ہیں تو مشترکہ ذمہ داری لیں، سیاست کرنے کے لیے بہت چیزیں ہیں، سیاسی اختلاف ہے اور سیاست چلتی رہے گی، کراچی کے عوام کا جوحق ہے اس پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.