بلوچستان میں مشترکہ طور پر تعلیمی،تربیتی،سیاسی شعور کو اجاگر کرینگے،لشکری رئیسانی

0 237

کوئٹہ ( ویب ڈیسک) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء و سی سی ممبر چیرمین بلوچستان پیس فورم نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی نے بلوچستان یونیورسٹی کوئٹہ کا دورہ کیا، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمن نے پرتپاک استقبال کیا اس موقعہ پہ ان کے ساتھ پرو وائس چانسلرسعود ال تاج

ڈاکٹر عبدالرزاق شاہوانی ڈائرکٹر مستونگ کیمپس کوآرڈینیٹر مستونگ کیمپس غلام مصطفے اور دیگر بھی استقبالیہ پہ موجود تھے ڈاکٹر شفیق الرحمن نے یونیورسٹی کےمختلف شعبہ جات کے بارے میں تفصیلی بتایا اس موقعہ پہ کانفرنس روم میں میر ہمایوں کرد سابقہ منیسٹر ظفر صدیق وائس چیر مین بلوچستان پیس فورم،میر اسمعیٰل رئیسانی،طارق عزیز ،محمد اسد،محمد کامران و دیگر موجود تھے۔

آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ ساتھ لائبریری کا بھی دورہ کیا اور نایاب کتب کا معائنہ کیا آخر میں نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی نے مستونگ کیمپس کے لئے ۱۶۳ نایاب کتب کا تحفہ جس میں فارسی کی کتب بھی تھی ڈائرکٹر ڈاکٹر عبدالرزاق کے حوالہ کی وی سی صاحب و تمام اسٹاف نے مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.