لسبیلہ سے جرائم کے خاتمے کے لئیے پولیس ہرممکن اقدامات اٹھارہی ہے، طارق الہی مستوئی

0 169

اوتھل ۔۔۔ لسبیلہ سے جرائم کے خاتمے کے لئیے پولیس ہرممکن اقدامات اٹھارہی ہے چوری ڈکیتی اور منشیات فروشوں سے کوئی رعایت نہیں کی جائے گی علاقائی معتبرین بھی جرائم کے خاتمے میں پولیس سے تعاون کریں ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لسبیلہ طارق الہی مستوئی نے اپنے دفتر میں سابق چئیرمین میونسپل کمیٹی اوتھل اور برہ قبائل کے سردار رسول بخش برہ سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ قانون سے کوئی بالاتر نہیں جرائم پیشہ عناصروں سے آئینی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا انہوں نے کہا کہ برائیوں کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئیے تابڑ توڑ کاروائیاں کرنی پڑینگی انہوں نے کہا کہ لسبیلہ ایک پرامن ضلع ہے یہاں کی عوام انتہائی شریف ہے اندرون بلوچستان اور سندھ سے آنیوالے لوگ یہاں پر کرائم میں ملوث ہیں مقامی افراد کسی جرائم میں ملوث نہیں ہیں زرعی فارموں میں کام کرنیوالے مزدوروں کے ڈیٹا جمع کیا جارہا ہے جبکہ زمین مالکان کو چائیے کہ وہ خود بھی مزدوروں کا ڈیٹا حاصل کریں انہوں نے کہا کہ ملزمان کتنےہی باثر کیوں نہ ہوں مگر وہ پولیس کی گرفت سے نہیں بچ سکتے انہوں نے کہا کہ لسبیلہ پولیس نے علاقے میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھا ہوا ہے سابق چئیرمین میونسپل کمیٹی اوتھل سردار رسول بخش برہ نے DPO لسبیلہ سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا اس موقع پر سپریڈینٹ حق نواز ماسٹر سیف اللہ برہ اور ماسٹر عطااللہ ہمدم برہ بھی موجود تھے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.