جیکب آباد میں اسلح کے زور پر معصوم بچے کو اغوا کرکے چارکار سوار درندوں کی اجتماعی زیادتی

0 13

جیکب آباد (صحافت نیوز ڈیسک ) جیکب آباد میں اسلح کے زور پر معصوم بچے کو اغوا کرکے چارکار سوار درندوں کی اجتماعی زیادتی ،

جیکب آباد کے سٹی تھانہ کی حدود میں پیزہ ہاٹ چوک کے قریب کار سواروں نے اسلح کے زور پر ڈنگر محلہ کے رہائشی12سالہ اویناش کمار ولد راجیش کو اغوا کرکے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا،درندہ صفت کار سوار وں نے معصوم سے سنسان جگہ پر کار میں زیادتی کی حوس پوری کرنے کے بعد معصوم کو چھوڑ کر فرار ہو گئے جبکہ پولیس کی جانب سے اجتماعی زیادتی کے بجائے چار نامزد اور ایک نامعلوم کے خلاف موبائل فون اور بیس ہزار نقدی چھیننے کا مقدمہ در ج کیا گیا ہے،

معصوم اویناش کے والد راجیش کی مدعیت میں درج کئے گئے کیس میں ساحل ولد شیر محمد چانڈیو،مرتضی بروہی،ببلو ولد امداد مگسی سکنہ شہدادکوٹ،راشد ولد الہورایو جمالی سمیت ایک نامعلوم شامل ہے .اس سلسلے میں ایس ایچ او سٹی قمر الدین تنیو نے رابطے پر بتایاکہ جنسی حوس کا نشانہ بننے والے معصوم اویناش کا میڈیکل کرایا ہے نمونے لیبارٹری بھیجے جائیں گے، ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں

شبے میں چار افراد کو گرفتار کیا ہے مزید تفتیش جا ری ہے معصوم سے اجتماعی زیادتی ہوئی تو کیس رہزنی کا کیوں داخل کیا گیا کے سوال پر ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ پہلے نوجوان نے صرف رہزنی کا واقع بتایا بعد میں اجتماعی زیادتی کا کہا ملزمان کے خلاف اجتماعی زیادتی کے ساتھ دھمکیوں کا مقدمہ درج کیا جائے گا زیادتی کا شکار بچے کے والد راجیش کا کہنا تھا کہ بیٹے کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے ظالموں نے بیٹے کو اغوا کرکے گرلس کالج روڈ پر کار میں جنسی حوس کا نشانہ بناتے رہے انصاف کیا جائے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.