سندہ کے مسائل کے لئے تحریک کا فیصلہ ہوگا ، پوری سندہ سے ممبران شرکت کریں گے.قائد سندہ علامہ راشد محمود سومرو

0 204

جمعیت علمائے اسلام سندہ کے جنرل سیکریٹری علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ جے یو آئی سندہ کی مجلس عمومی کا اہم اجلاس کل دو ستمبر کو جامعہ حمادیہ منزل گاہ سکھر میں صوبائی امیر مولانا عبدالصمد ہالیجوی کی صدارت میں ہوگا. اجلاس میں عالمی، ملکی، علاقائی، سیاسی اور سندہ کے مسائل پر غور کیا جائے گا. اجلاس میں سندہ کے مسائل پر سندہ کے تمام اضلاع میں مظاہرے کرنے کا بھی فیصلہ کیا جائے گا. اجلاس میں آئندہ ہونے والے بلدیاتی اور عام انتخابات کے حوالے سے بھی غور کیا جائے گا. اجلاس میں تمام اضلاع اپنی اپنی کارکردگی رپورٹ پیش اور لکھت میں بھی فراہم کرینگے، جے یو آئی جیکب آباد سے ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری کی قیادت میں ایک وفد شرکت کرے گا. اجلاس کے دعوت نامے سندہ کے تمام صوبائی مجلس عمومی کے ممبران کو دعوت نامے اور ایجنڈا دیئے گئے ہیں. اجلاس میں وقت کی پابندی کے ساتھ شرکت کرنے کے لئے کہا گیا ہے.

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.