حالیہ سیلابی صورت حال کی ملکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی،قدوس بزنجو/صادق سنجرانی

0 184

اسلام آباد/کوئٹہ(ویب ڈیسک) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے پارلیمنٹ ہاو¿س میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک بھر میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے چیئرمین سینیٹ کو صوبہ بلوچستان میں سیلاب اور اس کے بعد کی صورتحال سے متعلق آگاہ کیا۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ حالیہ سیلابی صورت حال کی ملکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ اسطرح کے سیلاب اور بارشوں سے کوئی بھی حکومت اکیلے مقابلہ نہیں کر سکتی۔سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کے کاموں کیلئے ایوان بالاءاپنا بھر پورکردار ادا کرے گا اورپوری قوم کو مل کر سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے آگے آنا ہوگا۔محمد

 

صادق سنجرانی نے کہا کہ سیلاب زدگان کی مدد کیلئے بلوچستان کی صوبائی حکومت کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔قدرتی آفت، سیلاب کی صورت میں ملک بالخصوص سندھ اور بلوچستان کو غیر معمولی صورتحال کا سامنا ہے اورا±مید ہے کہ اس مشکل صورتحال سے جلد نکل جائیں گے۔ چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت کے علاوہ انفرادی طور پر ہر شخص اور فلاحی تنظیموں کو بھی امداد اور بحالی کے کاموں میں حصہ لینا چاہیے۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ صوبہ بلوچستان کی حکومت سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کیلئے ہرممکن کوشش جاری رکھے ہوئے ہے اورانشاءاللہ جلد اس مشکل صورتحال پر قابو پالیں گے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.