امریکا نے فلسطینی پاسپورٹ رکھنے والوں کے ویزے معطل کر دیے

0 67

امریکا نے فلسطینی پاسپورٹ رکھنے والے تقریباً تمام افراد کے لیے ویزا منظوری معطل کر دی ہے۔ امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے مطابق یہ نئی پابندیاں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سابقہ انتظامیہ کے اقدامات سے بھی سخت ہیں، جو صرف غزہ کے باشندوں تک محدود تھیں۔

ان پابندیوں کے باعث فلسطینی شہری امریکا میں علاج، اعلیٰ تعلیم یا کاروباری دوروں کے لیے سفر نہیں کر پائیں گے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے دو ہفتے قبل اعلان کیا تھا کہ غزہ سے تعلق رکھنے والے تمام وزٹ ویزے اس وقت تک روکے جائیں گے جب تک ایک “مکمل اور جامع جائزہ” مکمل نہ ہو۔ فلسطینی حامی تنظیموں نے اس فیصلے پر شدید تنقید کی ہے۔

گذشتہ دنوں امریکا نے فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کو اگلے ماہ نیویارک میں ہونے والی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے لیے سفر کی اجازت نہ دینے کا بھی اعلان کیا تھا۔ امریکا کی جانب سے تقریباً 80 فلسطینی رہنماؤں کے ویزے منسوخ یا مسترد کیے جانے کا امکان ہے، جن میں فلسطینی اتھارٹی اور فلسطینی لبریشن آرگنائزیشن (پی ایل او) کے نمائندے شامل ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.