ہزارہ ایک پرامن ،انسانی دوست، جمہوریت پسند، متحد اور تعلیم دوست قوم ہے ،خالق ہزارہ

1 90

ہزارہ ایک پرامن ،انسانی دوست، جمہوریت پسند، متحد اور تعلیم دوست قوم ہے ،خالق ہزارہ

کوئٹہ (ویب ڈیسک )ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین وصوبائی وزیر برائے کھیل وثقافت عبدالخالق ہزارہ، سیکرٹری جنرل احمد علی کوہزاد، نائب چیئرمین اول مرزاحسین ہزارہ، اراکین مرکزی کونسل، ایچ ایس ایف ناظر لطیف ،سیما سحر، اور محمد زمان ہزارہ نے پوری دنیا کے ہزارہ قوم کو یوم یکجہتی ہزارہ قوم کی مارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یکم اکتوبر کا دن ہزارہ قوم کی تاریخ میں انتہائی اہمیت کا حامل دن ہے اس دن آج سے ایک دھائی قبل پوری دنیا میں ہزارہ قوم نے اپنے بقا، تحفظات

،اور سالمیت کیلئے اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے سمیت دنیا کے 36سے زائد شہروں میں بہ یک وقت مظاہر کرتے ہوئے ایک جمہوری، سیاسی اور پرامن قوم ہونے کا ثبوت دیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم یکجہتی ہزارہ قوم کے سلسلے میں ہزارہ ٹاﺅن میں منعقدہ ایک بڑے جلسہ عام سے خطا کرتے ہوئے کیاجلسہ عام میں خواتین کی بڑی تعداد سمیت ہزاروں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی رہنماﺅں نے کہا کہ ہزارہ ایک پرامن ،انسانی دوست، جمہوریت پسند، متحد اور تعلیم دوست قوم ہے

ہم خواتین اور مردوں کی برابری کے قائل ہے اور سمجھتے ہیں کہ خواتین کی زندگی کے تمام شعبوں میں برابر شراکت داری کے بغیر کوئی ملک یا قوم ترقی وخوشحالی کا سفر طے نہیں کرسکتی ہم چاہتے ہیں کہ ایک جمہوری معاشرے میں مشاورت کے ذریعے قومی مسائل کا حل نکالا جائے پارٹی نے طویل جمہوری سیاسی جدوجہد کے ذریعے کوئٹہ کے شہریوں اور ہزارہ قوم کی نمائندگی کو یقینی بنانے کے سلسلے میں کردار ادا کیا اور اسی عمل کے ذریعے 2012میں عالمی احتجاج کے بعد یکم اکتوبر کے دن کو یوم یکجہتی کے دن کے طور پر منانے کا فیصلہ کی

You might also like
1 Comment
  1. […] بلوچستان کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے سب کو اپنا کردار اداکرنا ہوگا،خالق ہزارہ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.