مولانا مفتی محمود رح کی خدمات پاکستانی قوم کے لئے مشعل راہ ہے ،مولانا توحیدی
کوئٹہ (ویب ڈیسک)جمعیت علما اسلام نجم المدارس یونٹ کلی چلتن رئیسانی ہزار گنجی کے زہر اہتمام 21اکتوبر بروز جمعرات دو بجے بمقام جامعہ مدینتہ العلوم ختم نبوت چوک میں مجلس عمومی کا اجلاس بسلسلہ مفکر اسلام مولانا مفتی محمود رح کی یاد میں سمینار منعقد ہوگا جس سے جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی قائدین خصوصی خطاب فرمائیں گے کارکن آج سے تیاریوں کا آغاز کرے اکابرین علما دیوبند کی خدمات سے جمعیت علمائے اسلام کے کارکنوں کوآگاہ کرے ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے اسلام نجم المدارس یونٹ کلی چلتن رئیسانی کے امیر مولانا محمد طاہر تو حیدی جنرل سیکرٹری مولانا راز محمد محمد حسنی نائب امیر مولانا عبدالمنان سعادت نائب امیر چہارم مولانا عبد ا لنافع سرپرست اعلی مولانا مفتی عبدالوہاب ناظم دو یم مولانا عبد الغفار مولانا عبدالستار ناظم چہارم مولانا نصیب اللہ حقانی معاون ناظم مالیات مولانا شیر محمد حقانی مولانا عطا محمد مولانا مفتی دین محمد مولانا فضل الرحمن حاجی پایند خان جمعیت طلبہ اسلام کلی چلتن رئیسانی کے صدر عبدالقیوم بڑیچ نائب صدر سوئم حافظ عبدالرحمن سیکرٹری اطلاعات حافظ ہدایت اللہ نے جمعیت علمائے اسلام نجم المدارس یونٹ کلی چلتن رئیسانی کے معاون ناظم مالیات مولانا مفتی محمد سلیمان کے جانب سے کلی خزان میں دئے گئے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مفکر اسلام مولانا مفتی محمود رح دین اسلام اور پاکستان کی بقا اور سالمیت کیلئے خدمات پاکستانی قوم کے لئے مشعل راہ ہے مفتی محمود رح عقیدہ ختم نبوت صلی اللہ علیہ و سلم کے تحفظ کیلئے جو خدمات سرانجام دے وہ ہر کلیمہ گوہ مسلمان کے لیے قابل فخر ہے انہوں نے کہا کہ 21اکتوبر کو جمعیت علما اسلام نجم المدارس یونٹ کلی چلتن رئیسانی ہزار گنجی کے زہر اہتمام عظیم مولانا مفتی محمود رح کی یاد میں سمینار کا انعقاد ہو گا جس سے جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے قائدین مفکر اسلام مولانا مفتی محمود رح سے جمعیت علمائے اسلام کے کارکنوں کو آگاہ کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ 21اکتوبر سے قبل جمعیت علمائے اسلام نجم المدارس یونٹ کلی چلتن رئیسانی ہزار گنجی کے جانب سے علما کرام کی گیارہ جماعتیں اصلاحی بیانات کے سلسلے میں 45مساجد کادورہ کرے گی۔
[…] ہزاروں پاکستانی طلبہ کو یوکرین چھوڑنے کی ہدایت […]