سٹی نالے کوئٹہ میں آپریشن کے بعد منشیات فروش اور منشیات کے عادی افراد دیگر علاقوں کی طرح منگچر میں بھی پھیل گئے
منگچر(نامہ نگار)سٹی نالے کوئٹہ میں آپریشن کے بعد منشیات فروش اور منشیات کے عادی افراد دیگر علاقوں کی طرح منگچر میں بھی پھیل گئے ہیں جس سے چوری کی وارداتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے انتظامیہ ان کے خلاف کریک ڈاؤن کریں ان خیالات کااظہار سیاسی و قبائلی رہنماء نائب عبدالصمد لانگو ،ڈاکٹ صالع محمد سمالانی،عبدالعلیم نیچاری،ٹکری علی نواز لہڑی،حاجی ظفر مینگل،عبدالحکیم پندرانی ودیگر نے اپنے مشترکہ جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ منشیات کی بڑھتی ہوئی لت اور اس سے متاثر ہونے والے نوخیز نسل کو شدید متاثر کررہا ہے جس کے بھیانک نتائج سامنے آنے کا خدشہ ہے گلی گلی میں منشیات کے عادی افراد گھومتے نظر آتے ہیں انہیں جہاں جو کچھ ملتا ہے اٹھاکر رفو چکر ہوتے ہیں اس کے علاوہ سماجی برائیوں میں بھی یہی منشیات کے عادی افراد ملوث ہیں معاشرے کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے ہم ڈپٹی کمشنر قلات کیپٹن ر مہراللہ بادینی ،اسسٹنٹ کمشنر منگچر محمدحنیف نورزئی ودیگر حکام بالا سے اپیل کرتے ہیں کہ منشیات فروشوں اور منشیات کے عادی افراد کے خلاف موثر کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ اس ناسور کی روک تھام ہوسکے