ملک بھر میں بارشیں کب اورکہاں ہوں گی؟

0 41

محکمہ موسمیات نے ملک کہ بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورگرم رہنے اور کچھ مقامات پر بارش کی پیشگوئی کی ہے۔تفصیلات کہ مطابق محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے، اسلام آباد اور گرد و نواح میں بھی مو سم خشک اور گرم رہنے کی توقع ہے

معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک پاکستان پہنچ گئے

پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مو سم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے، خیبرپختونخوا کہ با لا ئی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

 

سردی کی آمد سے قبل ہی انڈے مہنگے

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اورگرم مرطوب رہے گا، محکمہ موسمیات نے کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

 

 

بلوچستان کہ بیشتر اضلاع میں مو سم خشک اورگرم رہنے کا امکان جب کہ با رکھان، آواران، خضدار اور گردو نواح میں جھکڑ چلنے اورگرج چمک کیساتھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔

کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟
دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کے کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود ہے، آئندہ (24) گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔محکمہ موسمیات کہ مطابق اس وقت شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت (35) ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، موجودہ درجہ حرارت (28) ڈگری سینٹی گریڈ ہے جب کہ کم سے کم درجہ حرارت (27.5) ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔گرمی کی شدت (33) ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے، مغربی سمت سے (15) کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

 

 

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.