ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کہ مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 6سو روپے کی کمی ہوئی ہے جس کہ بعد سونا دو لاکھ 74 ہزار (900) روپے فی تولہ ہوگیا۔دس گرام سونے کی قیمت میں (515) روپے کی کمی ہوئی، دس گرام سونا دو لاکھ (35) ہزار 682 روپے کا ہوگیا جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت تین ہزار 50 روپے پر مستحکم رہی ۔ادھر عالمی مارکیٹ میں سونا چھ ڈالر کی کمی سے (2647) ڈالر فی اونس کا ہوگیا ۔