مولانا فضل الرحمان نہ صرف جمعیت علمائے اسلام کے قائد ہیں بلکہ وہ پوری امت مسلمہ کے قائد و رہبر ہیں،حاجی غلام قادر نوحانی

0 33

میرواہ گورچانی(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق جمیعت علماء اسلام کے مرکزی کونسل کے رکن و میرواہ گورچانی کے معروف کاروباری و زمیندار شخصیت حاجی غلام قادر نوحانی نے مولانا فضل الرحمان کو جمعیت علمائے اسلام کے بلا مقابلہ مرکزی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور سندھ کا روایتی تحفہ اجرک پیش کیا-اس موقع پر جمیعت علماء اسلام کے مرکزی کونسل کے رکن حاجی غلام قادر نوحانی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نہ صرف جمعیت علمائے اسلام کے قائد ہیں بلکہ وہ پوری امت مسلمہ کے قائد و رہبر ہیں مولانا فضل الرحمان ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ14اکتوبر کو مفتی محمود کانفرنس میں خصوصی خطاب کے لئے مولانا فضل الرحمن میرپور خاص پہنچیں گے تو انکا تاریخی استقبال کریںنگے۔جبکہ اس سے قبل مولانا فضل الرحمن کے میرپورخاص جلسے کی دعوت ضلع بھر کی عوام جودینے کے لئے ریلی نکالی جائے گی۔ 6 اکتوبر 2024ء اتوار کو صبح 10 بجے میرپورخاص کے گاما اسٹیڈیم سے “حرمت رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم ریلی” بسلسلہ مفتی محمود کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا ، قائد سندھ مولانا راشد محمود سومرو ریلی کی قیادت کریں گے-ریلی میں ضلع میرپورخاص کےتعلقہ سندھڑی ،تعلقہ حسین بخش مری اور تعلقہ میرپورخاص سے کارکنان درجنوں گاڑیوں کے ساتھ صبح 10 بجے گاما اسٹیڈیم پہنچیں گے جہاں تینوں تعلقوں کے رہنما اور کارکن قائد سندھ سے ملاقات کرینگے،11 بجے ریلی کا آغاز کیا جائے گا ،ریلی گاما اسٹیڈیم سے میرپورخاص شھر میں گشت کے بعدتعلقہ شجاع آباد کے شہر میرواہ گورچانی پہنچے گی جہاں تعلقہ شجاع آباد کے عوام انکی قیادت میں ریلی کا استقبال کرینگے، ریلی تعلقہ کوٹ غلام محمد کے علاقے 10 میل موری اسٹاپ پہنچے گی، جہاں تعلقہ کوٹ غلام محمد کے احباب ریلی کا استقبال کرینگے ،ڈگری میں ریلی کا استقبال ڈگری شہر کے مرکزی محمدی چوک پر کیا جائے گا، بعدازاں ریلی صوفی آباداسٹاپ، آم موری اسٹاپ۔ اور ٹنڈو جان محمد سے ھوتے ھوئے جھڈو پہنچے گی، جہاں تعلقہ جھڈو کے احباب جھڈو شھر میں ریلی کے استقبال کے ساتھ ساتھ نوکوٹ شھر تک ریلی میں شریک رہیں گے۔ شہروں اور علاقوں میں ریلی میں شرکت اور ریلی کے بھرپور استقبال کی تیاریاں شروع کردی گئیں ہیں

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.