ماورا حسین اپنے بچپن سے ہی ہیلووین بننے کی شوقین نکلیں

1 192

کراچی :  معروف اداکارہ ماورا حسین اپنے بچپن سے ہی ہیلووین بننے کی شوقین نکلیں۔ فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی ماورا حسین نے انسٹاگرام پر ہیلووین مناتے ہوئے دو تصاویر شیئر کیں جس میں ایک بچپن کی یادگار تصویر ہے اور دوسری رواں برس کی ہے۔ پہلی پوسٹ میں ماورا نے اپنی 19 برس پرانی تصویر شیئر کی جس میں مداحوں کو بتایا کہ انہوں نے سال 2000 میں پہلی بار ہیلووین منایا تھا۔ اداکارہ نے اپنے بچپن کے ہیلووین روپ پر اپنے چاہنے والوں سے پوچھا کہ کتنی اچھی ہے میری سنجیدہ غصے والی رات کی لک؟ دوسری پوسٹ ماورا نے اس سال ہیلووین مناتے ہوئے تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے گہری لپ اسٹک کے ساتھ چہرے کو ماسک سے ڈھکا ہوا ہے۔ مداحوں نے ماورا حسین کی رواں برس کی ہیلووین لک کو بھی پسند کیا لیکن چند ایک کی جانب سے ان کے اس انداز کو نامناسب قرار دیا۔

You might also like
1 Comment
  1. […] ڈیسک)اداکارہ ماورا حسین نے سکائی ڈائیونگ کر کے اپنی دیرینہ خواہش کی تکمیل کر لی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.