سٹارفٹبالر لائنل میسی 3ماہ کی پابندی کے بعد ٹیم میں واپسی کیلئے تیار

0 171

بیوس آئرس:  ارجنٹینا کے سپراسٹار لائنل میسی تین ماہ کی پابندی کے بعد ٹیم میں واپسی کے لیے تیار ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق میسی کو اگلے ماہ کھیلے جانے والے دوستانہ میچز کے لیے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا، لاکھوں مداح انہیں دوبارہ میدان میں دیکھنے کے متمنی ہیں۔لائنل میسی نے رواں سال کوپا امریکا ٹورنامنٹ کو کرپٹ اور فکس کہا تھا جس کی وجہ سے ان پر تین ماہ کی پابندی عائد کی گئی تھی۔لائنل میسی نے کوپا امریکا فٹبال کپ کو کرپٹ قرار دیا تھا جو فیفا کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی ہے، معروف فٹبالر کو 50 ہزار ڈالر جرمانہ بھی ادا کرنا پڑا۔فیفا کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر اسٹار فٹبالر تین ماہ تک کوئی بھی بین الاقوامی فٹبال میچ نہیں کھیل سکے، تاہم اب وہ ایکشن میں نظر آئیں گے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.