انگلینڈ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈ کو 7وکٹوں سے شکست دیدی

0 207

کرائسٹ چرچ:  انگلینڈ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو 7وکٹوں سے شکست دیکر 5 میچوں کی سیریز میں1-0 کی برتری حاصل کرلی۔مہمان انگلینڈ نے 154رنز کا ہدف 3وکٹوں کے نقصان پر 18.3اوورز میں پورا کر لیا۔انگلینڈ کی جانب جیمز ونس 59،برسٹو35 اور مورگن34رنز بنا کر نمایاں رہے۔انگلینڈ کے جیمز ونس کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ٹی ٹوئنٹی (کل)اتوار کو ویلنگٹن میں کھیلا جائیگا۔تفصیلات کے مطابق کرائسٹ چرچ میں کھیلے جانے والے میچ میں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کرپہلے بولنگ کا فیصلہ کیا،نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ20 آووزو میں 5وکٹوں کے نقصان پر 153رنز بنائے۔ جواب میں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے انگلینڈ نے 18.3اوورز میں ٹارگٹ پورا کرلیا۔مہمان ٹیم کی 3 وکٹیں گریں، اس طرح پانچ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی انگلینڈ نے اپنے نام کرلیا، انگلش کھلاڑی جیمس ونز 38 گیندوں پر59رنز بنا کر نمایاں رہے۔خیال رہے کہ شیڈول کے مطابق نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان باضابطہ پانچ ٹی 20میچوں کی سیریز کا آغازہوچکا ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 3نومبر کو ویلنگٹن، تیسرا ٹی ٹونٹی میچ 5نومبر کو نیلسن، چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 8نومبر کو نیپئر جبکہ پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 10نومبر کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔اس کے بعد انگلینڈ کی ٹیم دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے قبل ایک چار روزہ ٹور میچ کھیلے گی جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 نومبر تک مونٹ مونگنوئی جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 29 نومبر سے 3 دسمبر تک ہملٹن میں کھیلا جائے گا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.