احمد رضا خان سیکریٹری اسپورٹس یوتھ افئیر گورنمنٹ بلوچستان کھلاڑیوں بیڈمنٹن اور آرچری کا سامان تقسم کر رے ھے
احمد رضا خان سیکریٹری اسپورٹس یوتھ افئیر گورنمنٹ بلوچستان ۔ بلوچستان آرچری اور بیڈمنٹن کے نیشنل گیم جو پشاور میں منعقد ہوا رہی ہے حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو بیڈمنٹن اور آرچری کا سامان تقسم کر رے ھے۔ بیڈمنٹن کے صدر نثار شاہوانی اور آرچری کے صدر صدر الطاف شاہوانی ایم پی اے زینت شاہوانی۔یوتھ افیئر ڈیپارٹمنٹ کے محمد افضل سلہری ۔ عبدالغفور سیکشن آفیسر ۔اور دیگر بہت سے مرد اور خواتین کھلاڑی اس موقع پر موجود تھے۔احمد رضا خان سیکریٹری اسپورٹس نے کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ بلوچستان کے نمائندے ہو آپ سب نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنا ہے اور اپنے بہترین کردار اخلاق کے ساتھ ساتھ بلوچستان کا نام روشن کرنا ہہے ۔ کھلاڑیوں کو سیاست سے دور رہنا چاہیے یے اور صرف اور صرف اپنی کھیل پہ توجہ دینی چاہیے ۔میں نے جب سے اسپورٹس کا چارج سنبھالا ہے اور میں دیکھ رہا ہوں ہو یہاں
کھیل سے زیادہ سیاست کی جاتی ہے۔موجودہ گورنمنٹ وزیراعلی بلوچستان اور مشیر کھیل بہت زیادہ توجہ دے رہے ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ ہر ڈویژن اور ڈسٹرک میں سپورٹس کمپلیکس بنائے جائیں تاکہ ہمارا نوجوان زیادہ سے زیادہ سپورٹس کی طرف راغب ہو ۔ اور ان کھیلوں کی بدولت بلوچستان کا نام روشن کریں۔ انہوں نے اس بات کا یقین دلایا کہ جو بھی اصل اسپورٹس ایسوسی ایشن ہوگی کلب ہوگا یا کھلاڑی ہوگا گورنمنٹ کی سطح پر اس کی بھرپور اور رہنمائی کی جائے گی۔میں آج کے اس تقسیم سپورٹس سامان پر مدعو کرنے پر ملک نثار شاوانی اور الطاف شاہوانی کا مشکور ہوں