کوئٹہ: ہزارہ قبرستان کچرے کے گڑھ میں تبدیل، صفائی کیلئے اقدامات کئے جائے، کاشف حیدری / نعمت ہزارہ
کوئٹہ ( ویب ڈیسک ) اتحاد تاجران بلوچستان (رجسٹرڈ) ہزارہ ٹاؤن کے پریس سیکرٹری کاشف حیدری اور بی این پی کے ضلعی رہنماء نعمت ہزارہ نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہزارہ قبرستان ہزارہ ٹاؤن کچرے کے ڈھیر میں تبدیل ہوچکا ہے، میر عبدالقدوس بزنجو ہزارہ قبرستان میں کچرے کے پہاڈ کو پہلی فرصت میں اٹھانے کے احکامات جاری کرے۔ وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نے حلف لینے سے قبل کوئٹہ شہر میں صفائی مہم کا آغاز کیا جو کہ قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قبرستان ایک مقدس جگہ ہے لیکن بدقسمتی اور انتظامیہ کی عدم توجہی سے ہزارہ قبرستان کچرے کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے
گزشتہ روز اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ قبل ازیں ہزارہ قبرستان میں پڑے کچرے کے پہاڈ کے حوالے سے بارہا انتظامیہ اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کو آگاہ کیا مگر عملی اقدامات زرہ برابر نظر نہیں آیا۔ مزید انہوں نے کہا کہ متعدد بار میڈیا پر خبروں کے باوجود میٹروپولیٹن کارپوریشن کے حکام اور متعلقہ اداروں کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔ انہوں نے کہا کہ ہزارہ قبرستان ہزارہ ٹاون میں بااثر افراد کچروں پر کاروبار جمائے بیٹھے ہے۔ ہزارہ ٹاون سمیت دور دراز علاقوں کچرہ لادھ کر قبرستان کے عقب میں واقع خالی میدان میں پھینکا جاتا ہے اور بااثر افراد اس کے عوض پیسے
بٹورتے ہیں اور کوئی پوچھنے والا بھی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہزارہ قبرستان میں کچرے کی تعفن اور بدبوں کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نے حلف لینے سے قبل کوئٹہ شہر میں صفائی مہم کا آغاز کیا جو کہ قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہزارہ قبرستان کے نزدیک کرکٹ کا گراونڈ بھی واقع ہے جہاں ہزارہ ٹاون سمیت دیگر علاقوں سے لوگ یہاں کھیلنے آتے ہیں مگر ہزارہ قبرستان کے قریب کچرے کے پہاڈ کی وجہ سے عوام سمیت کھلاڈیوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہیں۔ انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہزارہ قبرستان میں کچرے کے پہاڈ کو پہلی فرصت میں اٹھانے کے احکامات جاری کرے