
ماضی میں پی ٹی آئی نے کالعدم تنظیم تحریک لبیک کی حمایت کی، ہم نے سیاسی فائدہ نہیں اٹھایا، شہباز شریف
ماضی میں پی ٹی آئی نے کالعدم تنظیم تحریک لبیک کی حمایت کی، ہم نے سیاسی فائدہ نہیں اٹھایا، شہباز شریف
ڈیرہ غازی خان (ویب ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ ماضی میں پاکستان تحریک انصاف نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان کی بھرپور حمایت کی ہم نے اس سے سیاسی فائدہ نہیں اٹھایا، حکومت ایک سکینڈ میں غدار اور بھارتی ایجنٹ کا سرٹیفکیٹ دے دیتی ہے ،اللہ تعالیٰ نے دوبارہ موقع دیا تو ہم نواز شریف
کی قیادت میں جنوبی پنجاب کو وسطی پنجاب کے ہم پلہ لے کر آئیں گے، مفاہمت کا بادشاہ ہوتا توبار بار جیل نہ جاتا ،پارلیمنٹ میں پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی سے رابطہ رہتا ہے اور پارلیمان میں تعاون کرتے ہیں ،انتخابی اتحاد سمیت سیاست میں ایک دائرے میں رہ کر ہر چیز ممکن ہے ، وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا وقت ابھی نہیں آیا، آنے والے دنوں میں
حکومت کو موقع نہیں دیں گے،حکومت نے اپوزیشن کو دیوار سے لگانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ، آج انہیں آگے کا وقت خطرناک اور خراب دکھائی دے رہا ہے ، عمران خان نے اپنے آپ کو اور اپنی کابینہ کو این آر او دے دیا ہے،نواز شریف پارٹی کے تاحیات قائد ہیں، ان کا لندن میں علاج ہو رہا ہے، صحت مند ہوتے ہی نواز شریف وطن واپس آجائیں گے۔ پیر کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کا رویہ یہ ہے کہ ایک سیکنڈ ، میں غدار کا، بھارتی ایجنٹ کا سرٹیفکیٹ دے دیتی ہے
[…] کالعدم ٹی ٹی پی کامیا نوالی کی سی ٹی ڈی ٹیم پر حملہ […]