عمران خانے کے مارشل لاءلگانے کے بیان کی مذمت کرتے ہیں ، حافظ حمداللہ

0 265

عمران خانے کے مارشل لاءلگانے کے بیان کی مذمت کرتے ہیں ، حافظ حمداللہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ ( پی ڈی ایم ) نے ملک میں مارشل لاء لگانے کے عمران خان کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ثابت ہوگیا کہ فسطائی ذہن صرف آمرانہ مطالبے ہی کرسکتا ہے ۔ اپنے ایک مذمتی بیان میں ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے کہا کہ پی ڈی ایم ملک میں مارشل لاء لگانے کے عمران خان کے بیان کی شدید مذمت کرتی ہے ،تاحیات توسیع کی بوٹ پالش کرنے والا مارشل لاء کے مطالبے کررہا ہے ۔ثابت ہوگیا کہ فسطائی ذہن صرف

آمرانہ مطالبے ہی کرسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بندوق بردار مارچ مارشل لاءلگوانے کی چال ہے حیران ہوں کہ ملک میں مارشل لاءکے مطالبہ پر کسی عدالت نے اب تک کوئی نوٹس کیوں نہیں لیا؟عدلیہ کی آئینی ذمہ داری ہے کہ آئین کی حفاظت کرے،مارشل لائ لگانے کی بات آئین کے خاتمے کی بات ہے جو صرف غداری ہے،مارشل لاءکی بات کرنے سے ثابت ہوگیا کہ سیاسی دجال غیرجمہوری قوتوں کا ایجنٹ ہے آئین شکن ٹولے کو آئین کی طاقت سے نمٹیں گے، آئین کی حفاظت کریں گے ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.