پی ٹی آئی نے کارکنوں کو اسلام آباد کے نواحی علاقوں میں لا کر بسانا شروع کر دیا
پی ٹی آئی نے کارکنوں کو اسلام آباد کے نواحی علاقوں میں لا کر بسانا شروع کر دیا
اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی حکومت کو انٹیلی جنس اداروں کی جانب سے عمران خان کے لانگ مارچ سے متعلق بھجوائی جانے والی نئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف نے اپنے کارکنوں کو اسلام آباد کے نواحی علاقوں میں لا کر بسانا شروع کر دیا ہے اور ان میں بعض مسلح افراد بھی شامل ہیں جبکہ عمران خان کے لانگ مارچ میں اب تک شرکاءکی اوسط تعداد 12 سے 14 ہزار رہی ہے ۔ ذرائع کے مطابق دو اداروں کی تیار کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایمن آباد اور کامونکی
موڑ پر تحریک انصاف کے کارکنوں کی تعداد عمران خان کے خطاب کے وقت 10 سے 12 ہزار تھی مگر خطاب کے بعد یہ تعداد 5 سے 6 ہزار رہ گئی ۔ دوسری طرف یہ بھی انکشاف کیا گیا کہ اسلام آباد کے نواح میں ترنول ، چکری ، واہ کینٹ ، پھلگراں اور دیگر علاقوں میں کارکنوں کو
بسایا جا رہا ہے زیادہ تر لوگوں کو خیبرپختونخوا سے لا کر ہاوسنگ سوسائٹی میں رہائش دی جا رہی ہے ان کے اخراجات مقامی قیادت اٹھا رہی ہے تحریک انصاف کا منصوبہ ہے کہ ان کارکنوں کو پہلے مرحلے میں اسلام آباد داخل کیا جائے گا اور یہ لانگ مارچ سے اسلام آباد پہنچنے سے پہلے وفاقی دارالکحومت کے مختلف سیکٹرز میں پہنچ جائیں گے ان کارکنوں کو مختلف ذرائع سے مسلح کرنے کی مدد بھی کی جا رہی ہے ۔ تحریک انصاف کو لاجسٹک سپورٹ فراہم کرنے والے بعض افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے ۔
[…] اسلام آباد میں پی ٹی آئی جلسے کیلئے انتظامیہ کی 39 شرائط […]