پارلیمنٹ کی بالادستی اور آئین کی حکمرانی کی جدوجہد کامیاب ہوگی ، آصف زرداری

0 1

ملک کو لاحق مرض کا علاج میثاق جمہوریت پر عمل ہے ، احتساب کی آڑ میں سیاسی قیادت کی کردار کشی سیملک کی ساکھ متاثر ہوتی ہے ، سابق صدر کا پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس میں پی ڈی ایم کی شرکت پر اظہار تشکر

اسلام آباد(صحافت ویب ڈیسک) پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ملک کو لاحق مرض کا علاج میثاق جمہوریت پر عمل کی صورت میں ممکن ہے ، احتساب کی آڑ میں سیاسی قیادت کی کردار کشی سیملک کی ساکھ متاثر ہوتی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں آصف علی زرداری نے پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس میں پی ڈی ایم کی شرکت پر اظہار تشکر کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی پارٹیوں کے کارکنوں کو سلام پیش کرتا ہوں ، ثابت ہوا کہ سیاسی کارکن لاٹھی ، گولی اور جیل سے نہیں ڈرتے ،

پارلیمنٹ کی بالادستی ، آئین کی حکمرانی اور جدوجہد فتح یاب ہوگی ، جمہوریت اور سیاسی پارٹیوں کو کمزور کرنے سے قومی یکجہتی متاثر ہوتی ہے ، اطمینان کی بات ہے جمہوریت کا پرچم نوجوانوں نے سنبھال لیا ہے ۔یاد رہے کہ چند روز قبل سینئر اینکر پرسن سمیع ابراہیم نے انکشاف کیا تھا کہ سابق آصف علی زرداری نے مولانا فضل الرحمان کو پیغام بھیجا ہے کہ نوازشریف سے جان چھڑوائیں ، اور فوج کے خلاف بیانیہ کوختم کریں، یہ ہمیں کہیں کا نہیں چھوڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف زرداری نے پی ڈی ایم سربراہ سے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف سے جان چھڑوائیں یا ان سے کہیں کہ فوج کے خلاف بیانیہ والا معاملہ بند کریں ، کیوں کہ اگر ایسے ہی کام چلتا رہا اور اسی بیانیے کو آگے کر کر چلاگیا تو اگلے سال ہونے والے سینیٹ الیکشن میں ہمارے ہاتھ کچھ بھی نہیں آئے گا ، اسی لیے ضروری ہے کہ بہتر ڈیل کے نتیجے میں آزاد کشمیر اور سینیٹ الیکشن میں اپنی حیثیت کو بہتر بنایا جائے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.