کچلاک؛ حکومت شہریوں کومسلح جتھی سے نجات دلائے : مالک ارباب ناصر
(صحافت ویب ڈیسک)
حکومت کچلاک شہر میں خوف و ہراس پھیلانے والے مسلح جتھے سے شہریوں کو نجات دلائے مذکورہ مسلح جتھہ بلا خوف و خطر عوام کو پریشان کرنے کا سبب بن رہا ہے جس سے امن وامان خراب ہونے کا اندیشہ ہے ا۔ن خیالات کا اظہارممتاز قبائلی و سماجی رہنما اور کچلاک کےمقامی ہوٹل کے مالک ارباب ناصر نے اپنے اخباری بیان میں کیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ کچلاک ایک پرامن شہر ہے مگر گزشتہ کچھ عرصےسے تین چار گاڑیوں پر مشتمل مسلح افراد کلی کتیر ناصرآبادکچلاک شہر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں قانون کو بالائے تاک رکھتے ہوئے سرعام اسلحہ لہراتے ہوئے عوام کو پریشان کرنے کا سبب بن رہے ہیں
مسلح افراد پر مشتمل یہ گروہ نہ صرف یہ کہ عام شہریوں کے عزت نفس کو اسلحہ کے زور پر مجروح کر رہے ہیں بلکہ یہ گروہ انتظامیہ کے ناک کے نیچے شریف شہریوں کو دھمکانے اور ان کی زمینوں کو قبضہ کرنے کی بار بار کوشش کر رہا ہے انہوں نے مزید کہا ہے کہ کچلاک میں ہماری کروڑوں روپے کی زمینیں اور کاروبار ہے تاہم اس مسلح گروہ کی جانب سے ہماری زمینوں پر بھی باربارقبضہ کرنے کی کوششیں ہوئی ہے ان کی جانب سےسرعام غیرقانونی سرگرمیوں پر انتظامیہ کا نوٹس نہ لینا سوالیہ نشان ہے ان کی سرگرمیوں سے شہری پریشانی اور عدم تحفظ سے دوچار ہے ارباب ناصر نے مزید کہا ہے کہ کچلاک پرامن قبائلی شہر ہے مگر اس مسلح گروہ کی قانون مخالف سرگرمیوں سے قبائلی تصادم کا اندیشہ موجود ہے انہوں نے وزیر داخلہ آئی جی پولیس آئی جی ایف سی کورکمانڈر بلوچستان اور چیف جسٹس بلوچستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس گروہ کے سرگرمیوں کا نوٹس لیتے ہوئے شہریوں کو اس گروہ سے نجات دلائے