غلام نبی مری نے عبدالسلام بلوچ کو پاکستان ورکر فیڈریشن کے مرکزی چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی

1 280

کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری نے اپنے ایک بیان میں بلوچستان کے معروف مزدور رہنما ماما عبدالسلام بلوچ کو پاکستان ورکر فیڈریشن کے مرکزی چیرمین منتخب ھونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے لیے یہ ایک اعزاز اور فخر کی بات ھے

کہ آج لاہور میں پاکستان ورکر فیڈریشن کے منعقدہ مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس میں بلوچستان کے فرزند ماما عبدالسلام بلوچ کو ملکی سطح کے ٹریڈ یونین کی مرکزی چیرمین کے لیے منتخب کیا گیا انہوں نے کہا کہ ماما عبدالسلام بلوچ اور انکے دوستوں نے ہمیشہ محنت کشوں کے بنیادی ایئنی اور جمہوری حقوق کےلیے طویل ترین سخت اور مشکل کھٹن حالات میں آمریت اور نام نہاد جمہوری دور حکومتوں میں محنت کشوں کے خلاف روا رکھے گے

ناروا پالیسیوں کیخلاف جدوجہد کی اور کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا وقت اور حالات کا یہ تقاضا ہے کہ آج محنت کش جن سنگین مشکل نامسائد حالات آمرانہ اور استحصالی پالیسیوں کے شکار ھیں اور بلوچستان کے تقریباً 73 محنت کش ٹریڈ یونینز کے سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد ھے

ایسے حالات میں ماما عبدالسلام بلوچ کو پاکستان ورکر فیڈریشن کے مرکزی چیرمین کی حثیت سے محنت کشوں کے روایتی جوش جذبہ میں شدّت لانے اوراعتماد کی بحالی اور توقعات پر مکمل اترنے کے لیے اپنے قائدانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ھوگا اور آمرانہ و استحصالی پالیسیوں کی خاتمے کے لیے محنت کشوں کے تحریک میں جاری جمود کو تھوڑتے ھوے پاے جانے والے بے چینی مایوسی سے نکال کر متحد اور منظم کر کے جدوجہد کی طرف راغب کرکے ایک سچے محنت کش رہنما کا عملی ثبوت دینا ھوگا ۔

You might also like
1 Comment
  1. […] آباد (ویب ڈیسک)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ نے کہا ہے کہ پاکستان […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.