فرنٹیئر کور بلوچستان( نارتھ) کے زیراہتمام سبی میں پرامن بلوچستان جرگے کا انعقاد
تفصیلات کے مطابق فرنٹیئر کور (نارتھ) سبی سکاﺅٹس کی جانب سے ایف سی ہیڈکواٹرز سبی میں پرامن بلوچستان جرگہ منعقد کیا گیا۔جرگے میں قبائلی عمائدین سردار محمد خان خجک، سردار طارق لونی، حبیب خان رند ، قائم خان دیپالی، اسفندیار سیلاچی محمد انور لاشاری اورمقامی زمینداروں نے خصوصی شرکت کی۔ پرامن بلوچستان جرگہ میں امن و امان کے قیام کیلئے سیکیورٹی فورسز کے اقدامات، ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت، معاشی سرگرمیوں کی بحالی، سرسبز و شاداب پاکستان کے حصول کے لئے جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے کارگر اقدامات پر غور و خوض کیا گیا۔ پرامن بلوچستان جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے قبائلی عمائدین نے
طبی سہولیات کی عدم دستیابی، پینے کے پانی کا بحران ، جوانوں میں منشیات کا رجحان،گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ، اور تعلیمی سہولیات کی عدم فراہمی جیسے مسائل کو اجاگر کیا۔ جرگے میں قبائلی عمائدین کو فرنٹیئر کور کی جانب سے تعلیم کے فروغ کیلئے اقدامات، زرعی اصلاحات کا تعارف ، جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے اٹھائے گئے اقدامات ، سماجی شعبوں میں عوام کی بہتری اور ترقی کیلئے فلاحی اقدامات اور امن و امان کے قیام کیلئے ایف سی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ جرگے کے آخر میں مقامی عمائدین نے فرنٹیئر کور بلوچستان( نارتھ) کی جانب سے امن و امان کے قیام اور فلاحی اقدامات کا خیرمقدم کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا۔
[…] ن)چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا کی زیر صدارت صوبے میں کورونا ویکسینیشن […]
[…] (پ ر)فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ کی کاوشوں سے بلوچستان کی عوام کو گھر کی […]