سیمنٹ ،بجری ،سریا کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کرنے لگیں
سیمنٹ ،بجری ،سریا کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کرنے لگیں
لاہور سمیت ملک بھر میں سیمنٹ ،بجری ،سریا کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے۔ مہنگائی کے چلتے وار تھم نہ سکے ، بجلی، گیس اور ایل پی جی کے بعد دیگر اشیائے ضروریہ کی چیزوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگیں، 150 روپے بڑھنے سے سیمنٹ کی بوری 1350 سے 1400 روپے کی ہوگئی، ڈی جی سمنٹ 1400،میپل 1380،بیسٹ وے 1350 روپے فی بوری جبکہ پائنیرز 1350اورلکی سیمنٹ کی فی بوری 1350 روپے میں فروخت ہونے لگی۔
مارگلہ بجری 50 روپے اضافے سے 190 روپے فٹ تک جاپہنچی، سریا لوکل 2 لاکھ 45 ہزار روپے ٹن جبکہ برینڈڈ سریا 2 لاکھ 75 ہزار سے 2 لاکھ 80 روپے فی ٹن بکنے لگا۔ دوسسری جانب ڈیلرز کا کہنا ہے کہ پہلے لوڈڈ گاڑی پر 1600 بیگ ،اب 700 سیمنٹ بیگ لانے کی اجازت ہے
[…] سیمنٹ ،بجری ،سریا کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کرنے لگیں […]