نون یا جنون؟ الیکشن کون جیتے گا؟ عوام نے فیصلہ سنا دیا
نون یا جنون؟ الیکشن کون جیتے گا؟ عوام نے فیصلہ سنا دیا
آئندہ سال 2024ئ میں عام انتخابات میں کون سی جماعت کامیاب ہوگی؟ قصور کے حلقہ این اے 132 کی عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔ سروے میں یہ بات سامنےآئی ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 131 میں مسلم لیگ ن کا پلڑا بھاری دکھائی دے رہا ہے۔ یہ حلقہ ن لیگ کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔سروے کے مطابق این اے 131 کے 38 فیصد عوام مسلم لیگ ن کوآئندہ عام انتخابات 2024ئ میں ووٹ دینا چاہتے ہیں۔ تحریک انصاف کو اس حلقے کے 28 فیصد عوام کی حمایت حاصل ہے، جبکہ 20 فیصد عوام کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی جماعت کو ووٹ نہیں کریں گے۔ دیگر جماعتوں کی بات کی جائے تو9فیصد عوام نے ٹی ایل پی کو ووٹ دینے کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کیا ہے اور دیگر جماعتوں
کیلئے یہاں 5 فیصد ووٹ ہیں۔
سنو حبیب اکرم کیساتھ میں کیے گئے سروے میں یہ بات سامنےا?ئی ہے کہ قصور کے حلقہ این اے 132 میں 45 فیصد عوام مسلم لیگ، تحریک انصاف 33 فیصد، 6 فیصد دیگر پارٹیوں جبکہ 4 فیصد لوگ ٹی ایل پی کو ووٹ دیں گے۔ تاہم 12 فیصد عوام کا کہنا ہے کہ وہآئندہ انتخابات میں کسی جماعت کے حق میں ووٹ نہیں دیں گے۔
خاص بات یہ ہے کہ قصور کے ان دونوں حلقوں میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹیآئی) کے کوئی بھی امیدوار میدان میں موجود نہیں ہیں۔ اس سروے میں صرف حلقہ این اے 131 اور 132 میں پارٹی پوزیشن ہی دکھائی گئی ہے۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں کو عام انتخابات میں لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کرنےکے لیے نگران وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اور چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز کومراسلہ جاری کردیا ہے۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل الیکشن سید ندیم حیدر کی جانب سے لکھے جانے والے مراسلے میں موقف اپنایاگیا کہ ایک سیاسی جماعت نے لیول پلینگ فیلڈ نہ ملنے سے متعلق الیکشن کمیشن کے سامنے تحفظات کا اظہار کیا ہے، سیاسی جماعت نے کمیشن کے سامنے
کہا کہ نگران حکومتیں لیول پلینگ فیلڈ مہیا نہیں کر رہیں جس سے ان کی مہم اور ووٹرز بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔مراسلے کے مطابق سیاسی جماعت نے الیکشن کمیشن سے ملاقات کر کے اپنے خدشات کا اظہار کیا اور لیول پلینگ فیلڈ کا مطالبہ کیا،کمیشن کو سیاسی جماعت نے برابری کی بنیاد پر الیکشن مہم چلانے دینے کا کہا ہے، نگران حکومتوں کی جانب سے ایک سیاسی جماعت کے ساتھ غیر امتیازی سلوک بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔الیکشن کمیشن کے جاری کردہ مراسلہ میں الیکشن کمیشن نے نگران حکومتوں کو تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کرنے کی ہدایت کر دی،آئین و قانون کے تحت نگران حکومتوں کی ذمہ دای ہے کہ وہ غیر جانبداری کا مظاہرہ کریں،چیف سیکرٹریز ڈی سیز اور ڈی پی اوز کو لیول پلینگ فیلڈ سے متعلق ہدایات پر عملدرامد یقینی بنانے کا حکم دیں۔